باڑہ،شلوبر میں قتل کے ملزمان  ڈیڑھ گھنٹے کے اندر گرفتار

            باڑہ،شلوبر میں قتل کے ملزمان  ڈیڑھ گھنٹے کے اندر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل کے علاقے  شلوبر میں  مسیت ولد زربت خان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزموں کو ڈیڑ ھ گھنٹے کے اندار گرفتار کرلیا گیا۔ باڑہ پولیس سٹیشن  ایس ایچ او  اکبر آفریدی  نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے  ملزمان   عقل خان  ولد عقل شاہ ،ریحان  عرف توکل  ولد عقل شاہ  کو گرفتار کرلیا۔  واقعہ صبح  9 بجے کے قریب پیش آیا۔ جب وہ اپنے گھر سے ڈیوٹی کے نکلے۔جن پر  اندھادھوند  فائرنگ کردی گئی۔  جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کو اطلاع ملتی ہی  ایس ایچ او اکبر آفریدی  اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔  اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔ جو  ڈیڑ ھ گھنٹے کے اندار دونوں ملزموں کو  آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ مسیت  خان پولیس کا اہلکار بھی تھا۔ اکبر آفریدی نے بتایا  کہ مسیت خان پولیس اہلکا ر تھا۔ قتل کی وجہ  خاندانی دشمنی تھی۔   ہمیں سخت احکامات دئے گئے ہے۔ کہ  ایف ائی ار پر جلد اور فوری کاروائی کریں۔  تاکہ امن اومان کی فضاء قائم راہ سکے۔