دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،فیروز شاہ آر پی او ڈیرہ

          دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،فیروز شاہ آر پی او ڈیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردوں کا پیچھا کر رہے ہیں، انکو شکست دیکر حکومتی رٹ قائم کر رہے ہیں، دشمن بزدل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں نکالے گئے جلوسوں کی سیکورٹی چیکنگ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش بھی موجود تھے۔ آر پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے کہا کہ پولیس پر دہشتگردوں کے حملے انکی آخری شکست کے اثرات ہیں، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، دہشتگردی کا مقابلہ صرف اکیلے پولیس اور دیگر فورسز نہیں کر رہی ہیں بلکہ اس جنگ میں عوام بھی ہمارے ساتھ ہے۔ کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں پولیس چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں دہشتگردوں کی بزدلانہ حملے کا پولیس نے مقابلہ کیا ہے اور دہشتگردوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔