خیبر، قبائلستان تحفظ موومنٹ کا گرینڈ جرگہ، فاٹا علیٰحدہ صوبہ کیلئے تحریک چلانے کا عزم

خیبر، قبائلستان تحفظ موومنٹ کا گرینڈ جرگہ، فاٹا علیٰحدہ صوبہ کیلئے تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (بیورورپورٹ) قبائلستان تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام شاہ کس مرکزی دفتر میں گرینڈ جر گہ کا انعقاد کیا گیا جرگے میں تمام اقوام کے مشران نے شرکت کی ہر قوم نے پانچ،پانچ مشران منتخب ہو کر کمیٹی تشکیل دی جو قبا ئلستان تحفظ موومنٹ کے ساتھ ملکر فاٹا انضمام کے خلاف اور علیحدہ صوبے کیلئے تحریک چلائیں گے جر گے سے خطاب کر تے ہوئے قبا ئلستان تحفظ موومنٹ کے صدر سردار آصضر آفریدی،جمرود کے صدر ملک داود کوکی خیل،ملک وارث آفرید ی،ملک نائب درہ آدخیل،ملک اکبر درہ آدم خیل اور دیگر نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں انضمام کے خلاف کیس سماعت کیلئے منظور ہو گیا ہے اب فاٹا انضمام متنا زعہ ہو گیا ہیں اس لئے خیبر پختونخواہ حکومت قبائلی علاقوں میں مداخلت بند کر دیں کیونکہ کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہیں اور فریقین متنا زعہ علاقوں میں مداخلت اور اقدامات نہیں کر سکتے انہوں نے کہا سپریم کورٹ آف پاکستان میں انضمام کیس میں ناکامی کے بعد بین الاقوامی عدالت انصاف میں کیس دائرکرنے کیلئے رابطے میں ہیں کسی صورت انضما م تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ انضما م کے بعد قبائلی رسم رواج کو ختم کر دیا گیا ہیں خیبر پختو نخواہ حکومت کی نظریں سے صرف خواتین کیلئے حوالات تعمیر کرنے اور خاصہ دار کو پولیس میں ضم کرنے پر ہیں انضما کا ایک سال سے زیا دہ عرصہ ہو گیا ہے لیکن تاحال کو ئی تر قیا تی کام نہیں کیا گیا جر گے سے مشران نے کہا کہ ایک سال میں سو ارب روپے خر چ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک روپے بھی خر چ نہیں کیا گیا گیا قبائلی علاقوں میں تمام انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہیں قبائلی عوام گھروں، سکولوں،کالجوں تعمیر کرنااور پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس مانگتے ہیں اور بجلی کی لوڈشیدنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت صرف میڈیا پر بیانات تک محدود ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کرتا پور راہدری پر سیکھوں کیلئے سہولیات دی جا رہی ہیں لیکن طورخم بارڈر پر قبائلی عوام سے روز گار چھینا جا رہا ہیں جو سراسرظلم اور نا انصافی ہیں قبائلستان تحفظ موومنٹ علیحدہ صوبے کیلئے اور قبائلی عوام کی علیحدہ پہچان اور رسم روراج بر قرار رکھنے کیلئے کو شش جا ری رکھیں گے