سکول ٹائمنگ میں ٹریفک کی خلاف ورزی پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی،سی ٹی او
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں بچوں کو چھوڑتے اور لے جاتے وقت صرف سنگل لین میں پارکنگ کی اجازت ہوگی،ٹریفک بہاؤ میں خلل اور غلط پارک کی گئی گاڑیوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔سی ٹی او لاہور لیاقت ملک کیمطابق شہر بھر میں سکول و کالجز کے کھلنے سے سڑکوں پر ٹریفک بہاو میں اضافہ ہو گیا ہے،ہوم اکنامکس، بیکن ہاؤس گلبرگ،اپوا کالج،کنیئرڈ کالج،لاہور کالج فا ویمن، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز سمیت دیگر سکول و کالجز کے گردونواح میں معمول کی ڈیوٹی کے علاوہ50 اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔ پٹرولنگ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سکول و کالجز کے گردو نواح میں کوئی تجاوزات قائم نہ ہو۔