صدرڈویژن پولیس کی کارروائی جرائم میں ملو ث54 ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث54 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 9 ملزمان کے قبضہ سے8پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئی۔15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 کلو گرام سے زائد چرس اور145بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔
چوری،امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری وعدالتی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی، ون ویلنگ،کرایہ داری،پرائس کنٹرول اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی پر22 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔