سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کی کارروائیاں جاری

  سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کی کارروائیاں جاری

  



 لاہور(کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں صوبے میں سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں ٹریفک پولیس نے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے ساتھ سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر3اور 4نومبر کو صوبہ بھر میں سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم چلائی۔ اس دوران سڑکوں پردھواں اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجہ میں 29907دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر کے10428900روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 3230گاڑیوں کو ان فٹ ہونے پر بند کیا گیا۔

یڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمدفاروق مظہر کے حکم پر ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے سموگ کے متعلق بیداری مہم چلاتے ہوئے سپیشل کمپین کے ذریعہ174 ریڈیو،204 TV،کیبل پروگرام چلائے گئے،848بس و ٹرک اڈوں اور137 پبلک مقامات پر ٹریفک پولیس افسران ڈرائیور حضرات اور عوام کو ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے ایجوکیٹ کرتے رہے۔ اس سپیشل کمپین کے ذریعہ سے 782تعلیمی اداروں میں سموگ سے بچاؤکیلئے طالب علموں کوآگاہی دی گئی اور 167سیمینارو221مقامات پر ٹریفک واکس کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے صوبہ کے تمام ٹریفک افسران کو دھواں چھوڑنے اور آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے جبکہ عوام میں سموگ سے متعلق مختلف طریقوں سے بیداری اجاگر کرنے کیلئے اسپیشل آگاہی مہم جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ ریڈیو، TV، کیبل وغیرہ پر اشتہارات کے ذریعے، بسوں، ٹرکوں کے اڈوں اور پبلک مقامات پر ٹریفک پولیس افسران بینرز اور اشتہارات کے ذریعے سموگ آگاہی مہم کو جاری رکھا جائے جبکہ، سکول کالجز میں ٹریفک ٹیموں کے لیکچرز کے علاو ہ مختلف فلاحی تنظیموں اور اداروں کے تعاون سے مختلف مقامات پر سیمیناراور آگاہی واکس منعقد کرواکر سموگ سے بچاؤ کے متعلق عوام کو احتیاطی تدابیربھی بتائی جائیں تاکہ عوام الناس کو سموگ کے مضر صحت نقصانات سے حتی الامکان حد تک محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید : علاقائی