پنجاب میں ٹریفک حادثات، 8افراد جاں بحق، 1262شدید زخمی
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1141 روڈٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 8افرادجاں بحق،1262افرادشدیدزخمی ہوئے۔حادثات میں 66 فیصد موٹر سائیکل سوار متاثر ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 482 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور51 مسافر 582 اور 206 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ285 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 283 متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد 116 حادثات میں 125 متاثرین کیساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 65حادثات میں 69 متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل 1270 متاثرین میں 952 مرداور318خواتین شامل ہیں۔ زخمی ہونیوالوں میں 241 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 677افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ352 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔
ان ٹریفک حادثات کے بیشترواقعات میں 950موٹر سائیکل، 150آٹورکشے،96موٹرکاریں،42وین18مسافر بسیں، 18ٹرک اور152دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔