صوبائی دارالحکومت: لاکھوں کی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت: لاکھوں کی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں، مزاحمت پر ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں گز شتہ 2روز کے دوران چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ غازی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شمشیر نامی شہری کو زخمی کردیا۔ دونوں موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے زخمی شہری کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علا قہ میں شہز اد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 3 لاکھ60ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،سند ر کے علا قہ میں عر فا ن کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،اکبر ی منڈ ی کے علا قے میں عمر ان کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ95ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،گر ین ٹا ؤ ن کے علا قہ میں سلیم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ60ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،اچھر ہ کے علا قہ میں جمیل کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،با غبا نپو رہ کے علا قہ سے جا وید کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ95ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،اسلا م پو رہ کے علا قہ میں اعجا ز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ70ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن۔مسلم ٹا ؤ ن،شا ہد رہ،بر کی اور لیا قت آ با د میں گاڑیاں اور،مو چی گیٹ،ما ڈل ٹا ؤ ن،شا د ما ن،مسلم ٹا ؤ ن،نشتر کا لو نی،ہڈ یا رہ،شا د ما ن،منا واں،غا زی آ با د،ہر بنس پو رہ،گڑ ھی شا ہو،نصیر آ با د اوربا دامی با غ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی