سبزی وپھل منڈیوں میں قائم کسان مارکیٹس سے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع

سبزی وپھل منڈیوں میں قائم کسان مارکیٹس سے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرعوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شہر کی منڈیوں میں فارمر مارکیٹ قائم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنے کھیت سے سبزیاں و پھل منڈی میں خود لاکر فروخت کر رہے ہیں اوراگر کسان کمیشن ایجنٹ سے بچنا چاہتا ہے تو وہ مخصوص جگہ پر لا کر اپنے سبزیاں یا پھل خود عوام الناس کو فروخت کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ بادامی باغ، کاچھا منڈی، ملتان روڈ منڈی اور سنگھ پورہ منڈی میں فارمرز کو جگہ دی گئی ہے۔عوام الناس سستے داموں پھلوں اور سبزیوں کی خریداری کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت میں کل کہ نسبت آج 10 روپے کی کمی ہوئی ہے اورآج ٹماٹر 175 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)ڈی سی لاہور دانش افضال نے اچانک گلبرگ شکایت کیمپ، جلال سنز سمیت گلبرگ میں میگا سٹورز کے دورے کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور دانش افضال کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہورنے مین مارکیٹ گلبرگ میں قائم شکایت کیمپ کا دورہ کیا اورکیمپ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے شکایات کے متعلق پوچھا اور شکایات کے ازالہ کی فوری طور پر ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کیمپ میں موجود رہیں، اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے جلال سنز اور گلبرگ میں میگا سٹورز کا بھی دورہ کیا اورسٹورز میں ڈی سی کاؤنٹر کا جائزہ لیا۔ اشیاء کی ناقص کوالٹی پر جلال سنز کو 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے ڈیپارٹمنٹل سٹور کانڈس لائف کا بھی دورہ کیااورڈی سی کاؤنٹر کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے ڈیپارٹمنٹل سٹور مینجر کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور ریٹس کو شفاف بنانے کی ہدایت کی اور وارننگ بھی جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی اور دیگر کاؤنٹرز پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں.۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے آج شام ڈی سی آفس نادر ہال میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس بھی طلب کر لیا جواجلاس کا ایجنڈا پینا فلیکسز /پرائس بورڈز پر مشتمل ہو گا۔اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران کی گئی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔