سنت رسولؐ سے دوری کے باعث لڑائی جھگڑے عام ہیں،پیر کبیر شاہ

            سنت رسولؐ سے دوری کے باعث لڑائی جھگڑے عام ہیں،پیر کبیر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)خیابان چورہ شریف میں عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ 44ویں سالانہ عالمی رحمتہ اللعالمین کانفرنس میں کہاگیا ہے کہ گھروں میں میں پائی جانیوالی خرافات اورجھگڑوں کی وجہ سنت رسول ﷺسے دوری ہے۔۔کانفرنس سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف و امیرعالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان سیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفی کادرس ہے کہ رسول اللہﷺ کا کوئی بھی غلام شیطان کے بجائے رحمن کے احکامات پر عمل پیراہو۔


اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کو قومی سلامتی پر مقدم نہ سمجھیں استحکام پاکستان کیلئے قومی وحدت ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرتے ہوئے دھرنا ختم کرائیں، مسلح جتھے لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کی روایت ختم نہ ہوئی توملک میں جمہوریت بھی نہیں رہے گی اور نہ ہی کوئی بھی سیاسی جماعت اپنی حکومتی مدت پوری کرسکے گی۔سیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے کہاکہ وزیراعظم اورافواج پاکستان نے عالمی فورمز پرجس انداز سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ افواج پاکستان کو گالیاں بکنے والوں کو لگام دینابھی قومی اداروں کی ذمہ داری ہے۔