گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن میں کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا مقابلہ
لاہور(پ ر) گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن میں کلام اقبالؒ ترنم سے پڑھنے کا مقابلہ،تقریب کی صدارت کالج پرنسپل رانا شاہد وسیم نے کی جبکہ ایف سی کالج کے شعبہ اردو کے صدر انیل سیبھول نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں صدر شعبہ تاریخ رانا گلشن فردوس اور دیگر اساتذہ کرام و طلباء نے بھر پور شرکت کی۔مقابلہ کے منتظمین کی ذمہ داری شعبہ اردو کے اساتذہ پروفیسر شہزاد اسلام اور پروفیسر ابوذر نے ادا کی کالج ہذا کے طلبا ء نے اقبالؒ اور تصور اقبالؒ پر تقاریر کیں تقریب کے مہمان خصوصی نے اقبال کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔