عیدمیلاد النبیؐ امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے،قاری زوار بہادر

  عیدمیلاد النبیؐ امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے،قاری زوار بہادر

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ عید میلادِ نبی ﷺدُنیا میں انسانوں کے لئے امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے اس خوشی اور مسرت کے دن عالم اسلام کے مسلمان اپنے رب کی طرف سے دنیا کی سب سے بڑی نعمت ملنے کی خوشی میں عید کی خوشیاں مناتیں ہیں حضور اکرمﷺ کی آمد سے پوری کائنات کے فرشتے جن وانسان سمیت تمام مخلوق کے لئے خوشیاں کو پیغام لاتی ہے انہوں نے کہا کہ سرکار دو جہاں ﷺ کی تشریف آوری سے دنیا ایسی منور ہوئی کہ اندھیرہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دور ہوگیا مگر بھارت میں مسلمانوں اور بلخصوص کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور افسوس مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے،انہوں نے حکومت پاکستان سے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی جد جہد کو مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

حضور اکرمﷺکی تعلیمات سے دکھی، بے سہارا، مجبور اور غلام انسانوں کو آزادی جیسی نعمت نصیب ہوئی انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفےٰﷺ سے محبت کرنے والے ربیع الاوّل میں نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے لئے جدوجہد کرنے کا عہدکریں کیونکہ نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے بغیر اس ملک کی تقدیر نہیں سنور سکتی انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے یہ ملک رسول اللہ ﷺکی محبت میں اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے لئے حاصل کیا تھا اگر پوری قوم متحد ہو کر نظام مصطفےٰﷺکو اقتدار میں لائے تومخلص قیادت کے ذریعے نا صرف لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی بلکہ وطن عزیز کی تمام مشکلات دور ہو جائیں گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلبرگ میں عیدمیلادِالنبیﷺ کے عظیم الشان جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلوس میں ڈاکٹر مفتی سلمان قادری،مفتی سید عاشق حسین شاہ،مولانا مختار احمد صدیقی،پیر منور حسین شاہ،مولانا افتخار سیالوی،مولانا وسیم شہزاد،رشید احمد رضوی،قاری اسحاق سعیدی،قاری عبدالحمید،مولانا محمد ثاقب افضل،قاری محمد اسحق سعیدی،قاری محمد نواز سیالوی،قاری اعجاز احمد نورانی،قاری محمد وسیم شہزادقادری،قاری غلام رسول،مولانا نعیم الدین، صوفی محمد اکرم اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1