اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے ٹکروں میں تقسیم ہو جائینگے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مودی سرکار کا اکھنڈ بھارت کا اسے خواب ٹکروں میں تقسیم کردیگا۔ بھارتی عدالتیں اور حکمران ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا ہوکر تمام اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔بابری مسجد پر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ بھارت میں مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے چہرے پر ایک بدترین داغ بن چکا ہے۔
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر اور بابری مسجد پر رام مندر کی تعمیر کے فیصلے پر خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری سمیت ہمارے حکمرانوں کے مسئلہ کشمیر پر بزدلانہ موقف نے مودی سرکار کو تقویت دی ہے کہ وہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتو ں کے حقوق غضب کرنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتار پوری راہداری کے افتتاح کے دن کا انتخاب حکومت کی نظریہ پاکستان سے واقفیت کو ظاہر کرتاہے۔ اقبال ڈے پر کرتار پور راہداری کا افتتاح مدینہ کی ریاست کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔