اوور لوڈنگ پر پابندی لگائی جائے گڈز ٹرانسپورٹرز کا گورنر سے مطالبہ

  اوور لوڈنگ پر پابندی لگائی جائے گڈز ٹرانسپورٹرز کا گورنر سے مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد اور دیگر نامور ٹرانسپورٹرز نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ٹرانسپورٹرز نے تحریری درخواست دی جس میں اوورلوڈنگ پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان تک یہ پیغام پہنچانے کی درخواست کی گئی کہ صرف انڈسٹری مالکان کا موقف سن کر اوورلوڈنگ سے پابندی ہٹانا ناانصافی ہے، ملاقات میں تحریک انصاف کے MPA اور معروف ٹرانسپورٹر ملک شہزاد اعوان سمیت اویس چوہدری ایڈووکیٹ، ملک شفا اللہ، حاجی الیاس بابر نے شرکت کی۔