الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کی محفل عید میلادالنبیؐ
لاہور (سٹی رپورٹر) الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)کی جشن عید میلادالنبی ؐ کی مناسبت سے پروقار محفل میلاد منعقد کی گئی۔ ایمرا سنٹر محفل میلاد میں ملک بھر کے معروف نعت گو مرغوب احمد ہمدانی، نوید قمر، قاری شہباز، عبداللہ بٹ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدمت اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل میلاد میں بطور مہمان خصوصی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،سیکرٹری جنرل پی ایف یو رانا محمد عظیم ، سینئر وائس چیئرمین ایپنک نعیم مصطفےٰ،سینئر صحافی امین حفیظ، صدر ایمرا محمد آصف بٹ، ایمرا سینئر نائب صدر ملک ارشد عاصم،ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ، جوائنٹ سیکرٹری قادرخواجہ ، ایمرا آفس سیکرٹری افضل سیال، ایمرا گورننگ باڈی ممبران محمد عبداللہ، ثاقب سلیم بٹ، رانا وحید، آصف خاو ر ودیگر نے شرکت کی۔
چیئرمین ایمرا ایجوکیشن کمیٹی یوسف رضا عباسی، چیئرمین ایمرا کلچرل کمیٹی وجاہت زید سمیت ایمرا ممبران اور صحافتی برادری نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ ایمرا ممبران کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے بچوں میں گولڈ میڈل،نقد انعامات اورعمرے کے ٹکٹ نکا لے گئے۔