اسلامی دنیا ہندوؤں کے مکروہ عزائم کا نوٹس لے،طاہر محمود اشرفی

    اسلامی دنیا ہندوؤں کے مکروہ عزائم کا نوٹس لے،طاہر محمود اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت پر ہندوستانی عدالت کا فیصلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، اسلامی اور عالمی دنیا کو ہندوستان کے غیر ہندوؤں کیخلاف مکروہ عزائم کا نوٹس لینا چاہیے،ہندوستان کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو سیرت مصطفی ؐ پر اجتماعات منعقد کرنے سے جبراً روک کرظلم کیا۔
وحشت اور دہشت کی انتہا کی ہے، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر خطہ میں امن کا راستہ کھولا ہے، ہندوستان کا تشدد اور پاکستان کا امن پسند عمل دنیا نے دیکھ لیا ہے، امید کرتے ہیں کہ آزادی مارچ پْرامن طریقہ سے ختم ہو جائیگا، افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کا عوام محاسبہ کرے گی،مولانا اسعد زکریا کو قائم مقام سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے،22 دسمبر کو پاکستان علماء کونسل کے مرکزاور صوبہ پنجاب کے انتخابات فیصل آباد میں ہوں گے،وہ جامعہ مسجد معاذ بن جبل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مولانا اسعد زکریا، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسید الرحمن سعید، علامہ طاہر الحسن،مولانا محمد اشفاق پتافی،مولانا عمار نذیر بلوچ، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابو بکر صابری، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا حفیظ الرحمن، مولانا الیاس مسلم، مولانا نائب خان، مولانا محمد شہباز، مولانا قاسم قاسمی اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 9 نومبر کو دنیا نے ہندوستان اور پاکستان کا عمل دیکھا ہے، کرتار پور راہداری سکھ برادری کیلئے کھولی گئی ہے،