ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراور اے سی کینٹ کے سبزی منڈی اور ہائی سکول کے دورے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراور اے سی کینٹ کے سبزی منڈی اور ہائی سکول کے دورے

  



لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے پرائس لسٹ کو چیک کیااورمنڈی میں شکایات رجسٹر کا بھی جائزہ لیا دریں اثناء اے سی کینٹ نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کینٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے سٹاف اور طلبا کی حاضری کو چیک کیا اورطلبا سے بات چیت کی اور سکول میں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1