رائیونڈ میں میں عید میلاد النبیؐ کاجلوس دربار بابادولہ مولہ سے برآمد ہوا

  رائیونڈ میں میں عید میلاد النبیؐ کاجلوس دربار بابادولہ مولہ سے برآمد ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائے ونڈ عید میلاد النبی ؐ عقیدت و احترام سے منایا گیا،تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کلاں دربار با با دولہ مولا سے عیدمیلاد النبی ؐکا جلوس برآمد ہوا جس میں ہزاروں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی جلوس مین بازار سے ہوتا ہوا داتا علی ہجویری چوک سے مانگا روڈ مسجد صدیق اکبر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ مخیر حضرات نے لنگر اور دودھ کی سبیلوں کا وسیع انتظام کیا ہوا تھا جلوس کے راستوں پرمختلف مقامات پر علماء اکرام نے حضرت محمد ؐ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔


جبکہ داتا علی ہجویری چوک پر عاشقان رسول ﷺ نے 200پونڈ کا کیک کاٹ کر لوگوں میں تقسیم کیا شرکاء جلوس نے ہاتھوں میں سبز جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں جلوس سرکار کی آمد مرحبا، آقا کی آمد مرحبا کے فلگ شگاف نعروں سے گونجھتا رہا عاشقان رسول نے ڈفلی کی تھاپ پر رکس بھی کیا آخر میں جلوس کے شرکاء نے مانگاروڈ مسجد صدیق اکبر پہنچ کراجتماعی دعا کروائی جبکہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔