میلادؐ جلوسوں میں شرکت کر کے ہفتہ وحدت کا آغاز کریا،علامہ سبطین
لاہور(نمائندہ خصوصی)شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ؐکی تقریبات میں شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت مام خمینی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق ہفتہ وحدت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ہم نے عید میلادالنبی ؐکے جلوس نکالے، برادران اہل سنت کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کی اور ان جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عید میلادالنبی ؐامت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے،خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی ؐکے ماننے والے والے سب میلاد مصطفی ﷺمناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح محرم الحرام صرف اہل تشیع کی طرف سے منانے کی بات غلط ہے۔
،اسی طرح عید میلادالنبی ﷺصرف اہل سنت کی طرف سے منانے کا دعویٰ بھی درست نہیں۔تمام مکاتبِ فکر عیدمیلادالنبی ﷺمناتے ہیں، ان کا انداز مختلف ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عید میلاد النبی کے پر امن پروگراموں کے انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔