کرتار پور راہداری سے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہو گا

کرتار پور راہداری سے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہو گا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہدری کے کھلنے سے پاکستان کو کروڑوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہو گا اور پاکستان کا دنیا بھر میں ایک سوفٹ امیج جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک نے اپنی عمر کے آخری 18سال کرتار پور گزارے اور یہیں وفات پائی۔

پاکستان میں سکھوں کے 2 مقدس ترین مقامات ہیں، پہلا جنم استھان ننکانہ صاحب،جہاں سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی پیدائش ہوئی اور دوسرا گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور ہے جہاں باباگورونانک نے اپنی عمر کے آخری 18سال گزارے اور یہیں وفات پائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1