قومی بچت سکیم کے منافع میں کمی سے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا

  قومی بچت سکیم کے منافع میں کمی سے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین اکبری منڈی بورڈ اور سر پرست اعلیٰ خواجہ تعریف گلشن نے کہا ہے کہ حکومت آمدنی بڑھانے اور اخراجات گھٹانے کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے کمزور طبقات کی مشکلات کو مد نظررکھے۔ قومی بچت کی ا سکیموں کے منافع میں کمی سے ان پر دارومدار رکھنے والی بیواؤں اور پینشنر ز کی مشکلات میں اضافہ ہو گا جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔

اس لئے اقتصادی استحکام کی خاطر ان پر بوجھ نہ بڑھایا جائے۔ حکومت پراخراجات کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے لئے بہت دباو ہے مگر ساتھ ہی یہ کسی بھی عالمی ادارے سے زیادہ اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی ساری زندگی اس ملک اور اداروں کی ترقی کے لئے کوششیں کرنے میں گزار دیتے ہیں انکی پینشن کا نظام شفاف اور خون پسینے کی کمائی کو سرمایہ کاری کے بہانے لوٹنے کا سلسلہ بند ہونا چائیے۔