پروفیسر الفرید ظفر جنرل ہسپتال کے مستقل پرنسپل تعینات

  پروفیسر الفرید ظفر جنرل ہسپتال کے مستقل پرنسپل تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے انتہائی محنتی اور ممتاز گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفریدظفر کومستقل پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیو ٹ،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ان کا شمار طب کے اعلیٰ مہارت کے حامل اساتذہ ومعا لجین میں ہوتا ہے وہ انتظامی امور احسن طریقہ سے ادا کرنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں \

پروفیسرمحمد الفرید ظفر کی بطور پرنسپل تعیناتی کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیور و سائنسزپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ جدید طب اور سائنسی دور میں پروفیسر الفرید ظفر میڈیکل ایجوکیشن میں ریسرچ کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے طبی تعلیم میں مزید بہتری آئے گی اور نئے آنے والے ڈاکٹرز کو زیادہ بہتر مہارت حاصل ہو سکے گی۔