جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری اچھرہ میں شان مصطفیؐ کانفرنس
لاہور (نمائندہ خصوصی) جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری اچھرہ میں تاریخ ساز شان مصطفی و عظمت ختم نبوت کا نفرنس مولانا ڈاکٹرمیاں محمد اجمل قادری کی سر پرستی اور پیر رضوان نفیس صدارت میں ہوئی۔ کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کانفرنس میں مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا عبد الکریم ندیم، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم نے بیانات، ملک عزیز کے نامور نعت خواں حافظ ابوبکر مدنی نے ہدیہ نعت پیش کیا قاری ادریس آصف، حماد انور نفیسی کی تلاوت ہوئی۔
آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ خوش نصیب افراد کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے۔