کرتار پوریونیورسٹی وزیر اعظم کا مثالی تحفہ ہے،ڈاکٹر عامر احمد

      کرتار پوریونیورسٹی وزیر اعظم کا مثالی تحفہ ہے،ڈاکٹر عامر احمد

  



لاہور(فلم رپورٹر)چیئر مین متروکہ وقف املک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے کہا ہے کہ کرتارپور رہداری امن کی راہدری ہے اور محبت اور روا داری کی بہترین مثال ہے، بابا گور ونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر،کرتار پور راہداری،بابا گور ونانک یونیورسٹی کا قیام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے مثالی تحفہ ہے، بابا گورو نانک جنم دن سے منسوب یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ کا اجراء سکھوں سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سکھ بھی اپنے مقدس استھان کھلنے پر خوشی سے نہال ہیں۔چیئرمین بورڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قلیل مدت میں مکمل ہونے والے کمپلیکس کی تعمیر ترقی اور تزئین وآرائش کے لیے سیکرٹری بورڈ طارق وزیر،ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل کی زیر نگرانی متروکہ وقف املک بورڈ کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کی۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریو ں نے کرتار پور صاحب کمپلیکس کی خوبصورتی کی دل کھول کر تعریف کی اور کرتار پور صاحب کو پاکستان کا سب سے بڑا گورو دارہ قرار دیا ہے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کوریج سے اقلیتوں کے لیے پاکستان کا مذہبی جذبہ خیر سگالی کا پیغام دنیا بھر میں پہنچا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1