ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کا معیار عالمی معیار کے مطابق کرنے کیلئے کوشاں ہے،احمد طحہٰ

ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کا معیار عالمی معیار کے مطابق کرنے کیلئے کوشاں ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ہدایت پر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر احمد طحہ اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمدنے بعد ازاں عید میلاد النبی شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اس موقع پر جی ایم آپریشن سہیل انور ملک او ر دگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اس حوالے سے انہوں نے دھرمپورہ،مصطفیٰ ا ٓباد، گڑھی شاہو،باغبانپورہ، مغلپورہ،تاج پورہ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی احمد طحہ کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ لاہور شہر کی صفائی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جاسکے۔ مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔

چئیرمین ایل ڈبلیوا یم سی کی رہنمائی میں شہر میں صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جارہا ہے۔ورکرز سمیت تمام انتظامیہ ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقے کا ذمہ دار ہے۔ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ شہریوں کا بھی تعاون درکار ہے جسکے بغیر شہر میں صفائی کو قائم رکھنا ممکن نہیں۔مزید انکا کہنا تھا کہ لاہور کے باسی ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیں اور کوڑا کرکٹ کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کمپنی کے ورکرز،افسران صبح شام لاہور کی صفائی پر معمور ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر شہر سے 6000ٹن سے زائدکوڑاکرکٹ ماحول دوست انداز میں تلف کیا جاتا ہے۔ شہری صفائی عملے سے تعاون کریں اور ذمہ دار شہری کے طور پر کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے لئے شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1