ضامن سٹی کی افتتاحی تقریب،مختلف شعبوں سے وابسطہ افراد کی شرکت

ضامن سٹی کی افتتاحی تقریب،مختلف شعبوں سے وابسطہ افراد کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (رپورٹ= شہزاد گل:  تصاویر: ندیم احمد) وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ نہ صرف غیر قانونی رہائشی سکیموں کی تعمیر اور فروخت کرنا غلط ہے بلکہ ان میں پلاٹ خریدنا بھی غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات پورا کرنے کیلئے کثیر المنزلہ عمارتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ایس ایم عمران نے کہا کہ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے شجرکاری کی اہمیت کثیر المنزلہ عمارتوں کی ضرورت اور ہریالی کے لیے مختص جگہوں کی حفاظت کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ماحول دوست تعمیرات کو اپنایا جائے اور ہریالی کیلئے زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کی جائے۔ ضامن سٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے شیخ اکبر چیئر مین ضامن گروپ نے کہا کہ رہائشی سکیموں سے متعلق بنائے گے قوانین کو نظر انداز کر کے بنائی جانے والی سکیمیں خریداروں کو دھوکہ دیتی ہیں۔ ضامن سٹی قانون کی پاسداری اور ماحول کے تحفظ کی سوچ کو جلا بخشنے والی رہائشی سکیم ہے۔اسی سوچ اور احساس ذمہ داری کی بدولت ضامن سٹی نہ صرف ایل ڈی اے اور دیگر تمام متعلقہ اداروں سے منظور شدہ ہے بلکہ ہر طرح سے ماحول دوست اور جدید طرز زندگی کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے۔ شیخ اکبر نے کہا کہ ضامن سٹی میں نہ صرف اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ تمام سہولیات زندگی فراہم کی جائیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ متوسط طبقے کے افراد کیلئے اپنا گھر صرف خواب نہ رہے۔اسی لیے اڑھائی سال کی انتہائی آسان اقساط  پر پلاٹ مہیا کئے جائیں گے۔  ضامن سٹی کی افتتاحی تقریب کے مو قع پر  سمینار میں چیئر مین نورپاک ڈویلپرز حاجی مبارک اور ڈائریکٹر صوفی ادریس کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور ضامن سٹی کی رہائشی سکیم کو وقت کی بہترین سکیم قراردیا۔