لوگ کسی کو دکھ دے کر کیوں خوش ہوتے ہیں،حمیرا ارشد کا سوال
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ لوگ کسی کو دکھ دے کر کیوں خوش ہوتے ہیں،میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری ذات سے کبھی کسی کو دکھ نہ پہنچے۔ہمارے ملک میں سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی غلط طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکاؤنٹس فعال ہیں اور بد قسمتی سے ان کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے۔حمیرا ارشد نے کہا کہ اکثر جعلی اکاؤنٹس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے۔درخواست دینے کے باوجود منفی سر گرمیاں کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور جب تک ایسے عناصر کو سخت ترین سزائیں نہیں ملیں گی اس طرح کے لوگ دیدہ دلیری سے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیک کئے گئے۔
اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ایسے ایسے نازیبا پیغامات بھیجے جاتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔