ایف آئی اے یو ٹیوب اور فیس بک پر رابی پیرزادہ کی ویڈیوز بلاک کرنے کیلئے متحرک

ایف آئی اے یو ٹیوب اور فیس بک پر رابی پیرزادہ کی ویڈیوز بلاک کرنے کیلئے متحرک

  



لاہور(فلم رپورٹر) ایف آئی اے نے یو ٹیوب اور فیس بک سے باقاعدہ درخواست کی ہے کہ معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی وائرل ہونے والی ویڈیوز کو فوری طور پر بلاک کردیا جائے۔ مدد مانگ لی۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای)سائبر کرائم ونگ نے فیس بک اور یوٹیوب انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ ان کی مرضی کے بغیر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں ہیں لہذا ان ویڈیوز کلپ کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لئے تمام لنکس کو بلاک کیا جائے۔ایف آئی اے نے مراسلے میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ وائرل کردہ مواد کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز کلپ کہاں سے اپ لنک ہوئے تاکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کرے۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے لیکن جیسے ہی فیس بک اور یوٹیوب سے اس حوالے سے تفصیلات ملتی ہیں کیس حل کرنے میں مدد ملے گی تاہم ریکارڈ موصول ہونے کے بعد سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ پہلے ایف آئی نے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے معذرت کرلی تھی اور ایف آئی نے اس حوالے سے مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیوز ہٹانا ہمارا کام نہیں بلکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کام ہے اور گلوکارہ کی درخواست پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ارسال کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست دے دی۔ درخواست میں رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان کی تصویروں اور ویڈیوز کے باعث انہیں اور ان کی فیملی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی تصویریں اور ویڈیوز فوری طور پر ہٹائی جائیں اور ان کے لنکس ختم کئے جائیں۔درخواست میں رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا موبائل فون کمپنی کو واپس کیا تھا، جس میں موجود تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔ گلوکارہ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں کے لنکس فوری ختم کئے جائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے رابی پیرزادہ کی درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ لنکس ختم کرنا پی ٹی اے کا کام ہے۔ ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ گلوکارہ کی درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی گئی ہے۔

مزید : کلچر