ظفری خان بھارتی فلم”چل میرا پت“ کے اہم کردار میں کاسٹ

    ظفری خان بھارتی فلم”چل میرا پت“ کے اہم کردار میں کاسٹ
     ظفری خان بھارتی فلم”چل میرا پت“ کے اہم کردار میں کاسٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین ظفری خان کو بھارتی پنجابی فلم”چل میرا پت“ کے اہم کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے پہلے سپل کی شوٹنگ 12 نومبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔اس فلم میں امریندر گل نے مرکزی کردار کیا تھا جس کے ساتھ افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس نے بھی اہم کردار کئے تھے تام اب سیکوئیل میں ظفری خان بھی کام کریں گے۔ظفری خان کے علاوہ فلم میں روبی انعم بھی اہم کردار کریں گی۔فلم کی شوٹنگ یوکے،کینیڈا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کی جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس فلم کے معاون پروڈیوسر افتخار ٹھاکر تھے تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں فلم ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔

مزید : کلچر