سلینہ سپرا کی شوبز انڈسٹری میں واپسی کئی یادگار ڈراموں میں کام کیا

  سلینہ سپرا کی شوبز انڈسٹری میں واپسی کئی یادگار ڈراموں میں کام کیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی مقبول اداکارہ و ماڈل سلینہ سپرا پانچ سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپس آگئی ہیں جہاں وہ ایک بار پھر باقاعدگی سے کام کریں گی۔سلینہ سپرا نے ماضی میں پی ٹی وی سمیت پرائیویٹ سیکٹر کے بے شمار ڈراموں میں کام کرتے ہوئے تیزی سے شہرت حاصل کی۔ان کے کریڈٹ پر کئی مشہور کردار ہیں تاہم کیرئر کے عروج پر انہوں نے ڈائریکٹر تحسین خان سے شادی کرتے ہوئے شوبز سے عارضی کنارہ کشی کرلی تھ اور ان کے دو بچے ہیں۔پانچ سال بعد سسلینہ سپرا کی واپسی اے پلس سے آن ایئر ڈائریکٹر تحسین خان کی سیریل”مالا میر“ کے ذریعے ہوئی ہے جس میں انہوں نے اہم کردار کیا۔ سلینہ سپرا نے بتایا کہ مجھے اس ڈرامے کا شاندار رسپانس ملا ہے جس کے بعد مجھے کئی پروڈکشن ہاؤسز نے اپنے پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔

ہے۔انشا اللہ میں ایک بار پھر باقاعدگی سے کام کروں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت سے میں بہترین گھریلو زندگی گزار رہی ہوں کیونکہ مجھے بہت زیادہ پیار کرنے والا شوہر ملا ہے۔

مزید : کلچر