اداکارہ فریال محمود ایک بار پھر فیصل قریشی کے مقابل
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فریال محمود ایک بار پھر فیصل قریشی کے مقابل نظر آئیں گی۔دونوں فنکاروں کو ڈائریکٹر نجف بلگرامی کی سیریل”دیوانگی“ میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ تسلسل سے جاری ہے۔دونوں فنکار قبل ازیں ”بابا جانی“ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ اس سیریل کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری ہیں جو”سنو چندا“ سمیت کئی سپرہٹ ڈرامے لکھ چکی ہیں۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی انصاری،فیضان شیخ اور یشمہ گل قابل ذکر ہیں۔فریال محمود”دیوانگی“ میں منفی کردار میں نظر آئیں گی جنہیں ان دنوں آن ایئر سیریل”داسی“ میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔