بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کے حوالے سے افواہیں

بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کے حوالے سے افواہیں
 بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کے حوالے سے افواہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کے حوالے سے ایک بار پھر افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔میڈیا سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد اور دیگر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ انصاری اور ڈائریکٹر اقبال حسین نے کچھ عرصہ قبل خاموشی سے شادی کی تھی لیکن اس سلسلہ میں کسی نے بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جبکہ بعض ذرائع ابلاغ نے اس خبر کو شائع کرتے ہوئے بشریٰ انصاری اور اقبال حسین سے رابطہ نہیں کیا۔ بشریٰ انصاری ان دنوں کینیڈا میں ہیں تاہم ڈائریکٹر اقبال حسین نے اس بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔
اقبال حسین نے کہا کہ میرے بارے میں اس طرح کی افواہیں تین سال سے گردش کررہی ہیں اورمیں متعدد بار ان کی تردید کرچکا ہوں لیکن اب ایک بار پھر یہی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ جو لوگ یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کیا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے۔ اقبال حسین نے مزید کہا کہ ہم اکٹھے کام ضررو کررہے ہیں لیکن ہمارا ایسا کوئی رشتہ نہیں ہے۔اقبال حسین نے افواہیں پھیلانے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ کسی کے بارے میں بلا سوچے سمجھے ایسی بات کردیتے ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں بشریٰ انصاری نے پی ٹی وی کے سابق پروڈیوسر اقبال انصاری نے جبکہ اقبال حسین نے اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ سے شادی کی تھی۔واضح رہے کہ ان دنوں ہم ٹی وی سے آن ایئر ڈرامہ سیریل”دیوار شب“ اقبال حسین کی ڈائریکشن میں بنائی گئی جس میں بشریٰ انصاری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -