میرے سوشل میڈیاا کاؤنٹس ہیک‘یو ٹیوب چینل بند ہوگیا،میرا

  میرے سوشل میڈیاا کاؤنٹس ہیک‘یو ٹیوب چینل بند ہوگیا،میرا
   میرے سوشل میڈیاا کاؤنٹس ہیک‘یو ٹیوب چینل بند ہوگیا،میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا نے فون پر ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سوشل میڈیا کاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ میرا یو ٹیوب چینل بھی بند ہوگیا ہے۔میرا نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے،اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں دیکھی جارہی ہیں۔ میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید میرے فیملی فرینڈ ہیں، اور میں آج کل امریکہ میں انہیں کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن نوید کے ساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ”ٹرائی اینگل لو“ بھی ہے جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہتے ہوئے میں نے انگریزی سیکھنے کے بعد کلاسیکل ڈانس کی کلاسز بھی لینا شروع کردی ہیں جس میں مزہ آرہا ہے۔
، تربیت مکمل ہونے پر نیویارک میں ہی پرفارم کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں میرا دل لگ گیا ہے، انگریزی سیکھنے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑ تا۔

مزید :

کلچر -