ہمایوں سعید کی نئی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کی شوٹنگ کی تیاریاں مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید کی نئی فلم کا نام سامنے آگیا جس کا ٹائٹل ہے”پنجاب نہیں جاؤں گا“پاکستان کی سپرہٹ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے ہدایتکار ندیم بیگ اب نئی فلم’’لندن نہیں جاؤں گا“ بنائیں گے جس میں مرکزی کردارہمایوں سعید ادا کریں گے تاہم اداکارہ کا نام سامنے نہیں لایا گیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔فلم کا سکرپٹ خلیل الرحمان قمرنے لکھا ہے۔ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا‘‘اگلے سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کا نام سامنے آنے کے بعد فلم کو ندیم بیگ کی پرانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا سیکوئل کہا جارہا تھا پر ہدایتکارکی جانب اس بات کی مکمل تردید کی گئی اورانہوں نے کہا کہ ان کی نئی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا سیکوئل نہیں بلکہ بالکل ایک مختلف کہانی ہے جو کامیڈی، رومانس سے بھرپورہے۔