نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے کارنامے انجام دے رہے ہیں،عینی طاہرہ

نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے کارنامے انجام دے رہے ہیں،عینی طاہرہ

  



لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔عینی طاہرہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے۔ خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی سپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔

عینی طاہرہ نے کہا کہ نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر ہونی چاہئے۔ان دنوں اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں جلد ہی میگھا کے ساتھ ڈیوٹ بھی ریکارڈ کرواؤں گی۔

مزید : کلچر