میگھا کی کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سکھ کمیونٹی کو مبارکباد

  میگھا کی کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سکھ کمیونٹی کو مبارکباد
   میگھا کی کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سکھ کمیونٹی کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج گلوکارہ میگھا نے کرتار پور راہداری کے افتتاح پر دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس راہداری کے ذریعے امن،رواداری اور محبت کا جو پیغام دیا ہے اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔میگھا نے مزید کہا کہ میں نے بہت پہلے اپنے ایک ویڈیو ”سردار جی سردار جی کر لو بارڈر پار جی“کے ذریعے سکھ برادری کو محبت کا پیغام دیا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنکار امن کے علمبردار ہیں جو ہمیشہ اپنا کردار اسی طرح ادا کرتے رہیں گے۔پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ہمیشہ امن پیار اور محبت کی بات کی ہے۔

مزید :

کلچر -