ٹی وی کے علاوہ ایف ایم ریڈیو کا لائیو شو کرتی ہوں،رزکمالی

ٹی وی کے علاوہ ایف ایم ریڈیو کا لائیو شو کرتی ہوں،رزکمالی
 ٹی وی کے علاوہ ایف ایم ریڈیو کا لائیو شو کرتی ہوں،رزکمالی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ رزکمالی نے کہا ہے کہ مجھے سیر و تفریح کا بے حد شوق ہے میں دنیا کے کئی ممالک میں سیاحت کی غرض سے جاچکی ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ سیر وسیاحت سے انسان کو دنیا کے مختلف ممالک کی تاریخ اور ثقافت جاننے کا موقع ملتا ہے،میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں کام کرنے کے علاوہ ایف ایم ریڈیو کا لائیو شو بھی کرتی ہوں ریڈیو پر کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے۔

رز کمالی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کی تمام ٹی وی کمرشلزمیں دوسرے ممالک کے فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے اور اس اقدام سے پاکستانی فنکاروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔

مزید : کلچر