نامور اداکار آغاطالش کی 96ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی

نامور اداکار آغاطالش کی 96ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی
 نامور اداکار آغاطالش کی 96ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی

  



لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور فلمی اداکار آغاطالش کی 96ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔وہ10 نومبر 1923 کو لدھیانہ میں پید اہوئے‘ ان کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا‘ان کی مشہور فلموں میں نتھ،جھیل کنارے،دربار حبیب،سات لاکھ،باغی،شہید،سہیلی شامل ہیں‘ انہیں سات فلموں میں نگار ایوارڈ سے نوازاگیا، آغا طالش19 فروری1998 کو وفات پاگئے تھے۔آغا طالش ایک ورسٹائل فنکار تھے جو ہر کردار میں اپنے آپ کو ڈھالنے کا فن بخوبی جانتے تھے۔یاد رہے کہ مرحوم کے صاحبزادے احسن طالش کا شمار ٹیلیوژن کے چند نامور ڈائریکٹر ز میں ہوتا ہے احسن طالش نے متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔

مزید : کلچر