ورلڈ باڈی چیمپئن شپ، پاکستان کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب

  ورلڈ باڈی چیمپئن شپ، پاکستان کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) پاکستان کے فضل الہی نے گیارویں عالمی ورلڈ باڈی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔کوریا میں ہونے والی چیمپئن شپ میں فضل الہی نے سو کلو سے زائد کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انوار نے بتایا کہ پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ میں کوئی میڈل پاکستان کو ملا ہے۔ گزشتہ ماہ ساتھ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اور ایشیائی سطح پر کئی میڈلز لے چکا ہے لیکن افسوس ہے پاکستانی باصلاحیت تن سازوں کی حوصلہ افزائی کرنے والا کوئی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متوازی فیڈریشنز کی وجہ سے تن سازی کا فن تباہ ہوتا جارہا ہے۔یاد رہے رواں سال جولائی کے مہینے میں ہونے والے ساتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن میں پاکستان کیعثمان عمر نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں 12 ویں ساتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نے گولڈ میڈل کے علاوہ سلور میڈل اور کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔چیمپیئن شپ کی فٹنس فزیک کیٹیگری میں لاہور کے عثمان عمر نے میدان مار کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ 90 کلوگرام کیٹگری میں کوئٹہ کے محمد سعید نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔سیالکوٹ کے فہیم عباس نے 90 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ کراچی کے فضل الہی نے کانسہ کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔