قائداعظم ٹرافی،بلوچستان کرکٹ ٹیم کے باؤلرعلی شفیق کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

  قائداعظم ٹرافی،بلوچستان کرکٹ ٹیم کے باؤلرعلی شفیق کو میچ فیس کا 20 فیصد ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے باؤلرعلی شفیق پر بلے باز کو جارحانہ ردعمل پر اکسانے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ علی شفیق کو کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں خیبرپختونخوا کے خلاف میچ میں پی سی بی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔اتوارکے روزپیش آنے والے واقعہ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر علی شفیق کومیچ کی پہلی اننگز کے 21ویں اوور میں بلوچستان کے بلے باز مہران ابراہیم کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ ردعمل کے لیے اکساتے ہوئے دیکھا گیا۔

آن فیلڈ امپائرز امتیاز اقبال اور محمد ساجد نے علی شفیق کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔علی شفیق کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری ندیم ارشد نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی