بحریہ گولف سٹی اسلام آباد میں ایمبیسڈر گولف کلب ٹورنامنٹ کاانعقاد

      بحریہ گولف سٹی اسلام آباد میں ایمبیسڈر گولف کلب ٹورنامنٹ کاانعقاد

  



اسلام آباد(پ ر)اسلام آباد میں اایمبیسڈرگولف کلب کے افتتاحی ٹورنامنٹ کا انعقادکیاگیا۔چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی جانب سے افتتاحی ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا گیا۔ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان (ٹی بی ٹی) این ائی (ایم)،ایچ آئی (ایم)اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس ٹورنامنٹ کا مقصد گولف کے ذریعے باہمی سفارتی تعلقات کوفروغ دینا اور مستحکم کرنا تھا۔ ایمبیسڈرگولف کلب کا انعقادکلب کے صدر بْرونائی دارالسلام کے سفیر ڈاٹو محمد سیدین اور نائب صدور ازبکستان کے سفیر فرقت اے صدیقوف اور تاجکستان کے عصمت اللہ نصردین کے زیرِ نگرانی کیا گیا۔ کلب کے دیگر بانی ممبران، جن میں ترکمانستان کے اتادجان مولو، آذدبائیجان کے علی زادہ، کرغستان کے ایرک بیشم بیو، ویتنام کے سفیر فام ہوانگ کمِ اور قازقستان کے سابق سفیر بارلی بے کریمووچ نے بھی ٹورنمنٹ میں بھرپور شرکت کی۔ ایمبیسڈر گولف کلب کے انعقاد کا مقصد اقوامِ عالم کے درمیان امن کو فروغ دینا اور دنیا میں پاکستان کی سافٹ امیج کو اجاگر کرنا تھا۔ اسلام آباد اور بحریہ گالف سٹی کے سر سبز اور خوشگوارماحول میں نہ صرف سفارتی برادری لطف اندوزہوئی بلکہ اس گالفنگ ایونٹ کے زریعے باہمی سفارت کاری کو بھی فروغ حاصل ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی