شوٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کی نمایاں کارکردگی رہی

    شوٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کی نمایاں کارکردگی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سپورٹس رپورٹر) قومی کھیلوں کے شوٹنگ مقابلوں کے 14 ایونٹس کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ پاکستان آرمی نے سونے کے12 تمغے جیت لئیہیں جبکہ پاکستان نیوی نے سونے کے سات تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان ائیر فورس کے نشانہ بازوں نے سونے کے دو تمغے جیت لئے۔ پاکستان واپڈا اور سندھ نے بھی ایک ایک سونے کا تمغہ جیتا۔۔

سکیٹ،ٹریپ،ڈبل ٹریپ،ائیر رائفل، ائیر پسٹل میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے انفرادی میڈل حاصل کئے جبکہ پاکستان نیوی کی جانب سے چھ انفرادی اور ایک ٹیم ایونٹ میں سونے کے تمغے جیتے گئے۔ قومی کھیلوں کے باضابطہ افتتاح سے قبل شوٹنگ مقابلے جہلم میں شروع ہو گئے تھے تاہم ابھی دو ایونٹس باقی ہیں۔اگرچہ پاکستان واپڈا اور صوبہ سندھ کے نشانہ باز بھی میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم خیبر پختون خوا کے نشانہ باز ایک پوائنٹ بھی حاصل نہیں کر سکے اور ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔