حکومت ملک کومسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے‘ چوہدری شفیق
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ حکومت ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ پنجاب کووزیراعلی عثمان بزدارکی قیادت میں مثالی صوبہ بنائیں گے‘ تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام اضلاع(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
کومیرٹ پرفنڈزکی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے‘ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے بھرپورکرداراداکیا‘ صحافی کالونی سمیت دیگرمسائل جلدحل کرائیں گے‘ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جن دس خوش نصیبوں کاقرعہ نکلاہے انہیں مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) رحیم یارخان کی سالانہ تقریب عمرہ قرعہ اندازی میں معروف کاروباری شخصیت حاجی ارشادالحق‘ معروف صنعتکارحاجی غلام کبریا‘ بیرسٹرخالدمیاں‘ چوہدری گلزاراحمدڈھلوں‘ تنویرنوازدرانی‘ حاجی اصغرعلی انصاری‘ سینئرنائب صدرپریس کلب فاروق ریاض گجرکے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدرمیاں احسان الحق اورجنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم ودیگرکابینہ نے پریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبودکے ساتھ ساتھ دس ممبران کوعمرہ قرعہ اندازی کے زریعے بھجوانے کے اقدامات کرکے خوش آئندکام کیاہے انہوں نے کہاکہ صحافی برادری کے جائزحقوق دلاکررہیں گے‘تمام معززمہمانوں نے عمرہ قرعہ اندازی کے زریعے دس خوش نصیب ممبران کوسعادت حاصل کرنے پرمبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہار کیا‘ قبل ازیں جنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم نے تقریب کاآغاز کیاجبکہ صدرمیاں احسان الحق نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے پریس کلب کی کارکردگی بارے آگاہ کرتے ہوئے صحافی کالونی سمیت دیگرتعمیروترقی کے منصوبوں کی بھی جلدخوشخبری دینے کااعادہ کیا‘تقریب میں پریس کلب کے دس ممبران جام شبیراحمد‘ نورمحمدسومرو‘ محمدعارف‘ محمداویس‘ صدام ملک‘ رانااخلاق احمدخاں‘ نعیم بشیرچوہدری‘ میاں سجاداسلم‘ عاصم صدیق اورراجہ شاہداعجازکے نام قرعہ نکلاجنہیں تمام ممبران پریس کلب نے مبارکباددی۔
چوہدری شفیق