اوور سیز پروموٹرز کی انشورنس 2 کروڑ تک بہت جلد کر دی جائیگی: محمد سعید خان

اوور سیز پروموٹرز کی انشورنس 2 کروڑ تک بہت جلد کر دی جائیگی: محمد سعید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) اوور سیز پروموٹرز کی انشورنس نہایت معمولی پریمیم پر ایک سے 2 کروڑ تک بہت جلد کر دی جائے گی۔ 65 سال سے کم عمر کے اوور سیز پروموٹرز انشورنس کے اہل ہونگے۔ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے کنٹری ہیڈ پنشن اینڈ گروپ محمد سعید خان نے زونل چیف لاہور ڈاکٹر سجاد حسین زیدی اور سیکٹر ہیڈ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ملتان الطاف حسین کے ہمراہ پروٹیکٹر آفس ملتان میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب اور پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب (پوئپا) ملتان اتحاد ملتان کے رہنماؤں ممبر سی ای سی فیروز خان، چیئر مین اقبال سلیمی، صدر امتیاز احمد سومرو، شکیل خان، شاہجہان خان، محمد اقبال تکبیر، رانا عبدالقدیر شاہد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سید ارباب شاہ، سسٹم انجینئر خرم ستار، بدر ہاشمی، کامران نواز ڈیال، محمد عزیر، رانا نوید و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد سعید خان نے بیرون ملک وفات پاجانے والے ورکرز کے وارثان ڈی جی خان کے احسان اللہ اور منڈی بہاء الدین کے محمد اقبال کو دس دس لاکھ روپے کے چیک بھی دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے پروٹیکٹر آفس میں قائم اسٹیٹ لائف انشورنس کے کاؤنٹر کا دورہ کیا۔ کاؤنٹر انچارج ظہور احمد، یاسر اور ورکرز کے مسائل سنے اور اسٹیٹ لائف کاؤنٹر پر سٹاف بڑھانے، اے سی، فرنیچر، کمپیوٹر، انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹیکٹر آف ایمیگرانٹس کامران منیر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن کاشف احمد نور کی ہدایت پر اوور سیز ورکرز اور پروموٹرز کی فلاح کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں اسٹیٹ لائف اور پروٹیکٹر آف ایمیگرانٹس کے تعاون سے یکم جنوری 2019ء سے 30 اکتوبر تک 30 ڈیتھ کلیم، 6ڈس ایبلٹی کلیم کی مد میں 3 کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار کی رقم وارثان کو دی گئی جبکہ 2017 ء میں 2 کروڑ 17 لاکھ اور 2018ء میں 8 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار کی رقم تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکٹر کامران منیر بھٹی نے مزید کہا کہ پروٹیکٹر رجسٹریشن کے بعد تمام کاغذات معلومات گورنمنٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن چیک کی جاسکتی ہیں۔ ورکرز مدت معاہدہ، تنخواہ، کفیل کا نام و دیگر تفصیلات جان سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اوور سیز پروموٹرز اور پروٹیکٹرز آفس کے عملہ نے کنٹری ہیڈ محمد سعید خان اور ان کی ٹیم کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔
سعید خان