حکمران جھوٹ اورمنافقت کے ذریعے عوام کوزیادہ دیربیوقوف نہیں بناسکتے‘ چوہدری سعودمجید

  حکمران جھوٹ اورمنافقت کے ذریعے عوام کوزیادہ دیربیوقوف نہیں بناسکتے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوازشریف کی بیمار ی پرسیاست کرنیوالے عمران نیازی اوران کے حواری اسوقت سے ڈریں جب(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

احتساب کاشکنجہ انہیں جکڑمیں لے گا۔ ان جھوٹے اورمکارلوگوں نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کوبھی سیاست کی بھینٹ چڑھائے رکھااوران کی وفات کے بعد کھسیانی بلی کھمبانوچے کی طرح منہ چھپاتے پھرتے رہے یہ بات مسلم لیگ ن وسابق سینیٹر چوہدری سعودمجیدنے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جس میں عمران غوری، شیخ رفیق اوردیگرزعما بھی شامل تھے چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ حکمران جھوٹ اورمنافقت کے ذریعے عوام کوزیادہ دیربیوقوف نہیں بناسکتے عوام مہنگائی، بے روزگاری اوربدامنی سے اس حدتک تنگ ہیں کہ وہ عمران نیازی اوران کے ساتھیوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کوریاست مدینہ کے دعویدار جھوٹ، انتشار اورانتقام کی سیاست میں مصروف ہیں حکمران آج جس دھرنے کوخلاف آئین وقانون قرادیتے ہیں اس کابیج انہوں نے خودبویاتھااب انہیں اپنے اعمال کاجوابدہ ہوناپڑے گا۔ عوام خود ان جھوٹے مکاراورفریبی حکمرانوں کااحتساب کریگی۔
چوہدری سعودمجید