وزیر اعظم عمران خان کرتار پور راہداری کھول کر امن کا پیغام دیا ہے‘ شاہدہ احمد

وزیر اعظم عمران خان کرتار پور راہداری کھول کر امن کا پیغام دیا ہے‘ شاہدہ ...

  



خانیوال (بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی انتہاء (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

پسندی اور نفرتوں کے جواب میں کرتار پور راہداری کھول کر امن کا پیغام دیا ہے کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان کی امن پسندی کا پیغام ساری دنیا میں جائے گا وہ یہاں معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیک نیتی سے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر اپنے پاؤ ں پر کھڑا کرنے کے لیے کوشاں ہے مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گاحکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں نیا پاکستان کا واضح پیغام عالمی برادری کو جا رہا ہے جبکہ بھارت کی انتہاء پسندی کی رہی سہی کسر بابری مسجد کے فیصلے نے عیاں کر دی ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے مذاہب کا احترام قائم کر کے ہی قیام امن کی کاوشوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔

شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر