ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے‘جہانزیب کھچی
وہاڑی،میلسی(بیورورپورٹ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی پہلی فوقیت ہونی چاہیے کسی بھی آفیسر کی غفلت یا (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے تعمیراتی کام میں آنے والی شکایات کو فوری دور کیا جائے اور تعمیراتی کام کی کوالٹی کو لیبارٹری سے چیک کروایا جائے انہوں نے ان خیا لات کا اظہارڈی سی آفس وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمر اہ ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ، ایم پی اے رائے ظہور احمد کھر ل کے نمائندے رائے مبشر کھرل، ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری کے نمائندے سجاد خان کھچی، ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی کے نمائند ے عالمگیر خان کھچی، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی بوریوالا رانا اوورنگ زیب، اے سی میلسی راشد نعمت، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم،یکسین بلڈنگ نثار احمد، ایکسین ہائے وے رانا دلشاد، ایکسین پبلک ہیلتھ اعجاز حسین شاہ، سی او ایم سی وہاڑی حافظ خالد ارشاد، سی ای بلدیہ میلسی نعیم خالداور دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سیکیموں کا جائز ہ لیا گیا.اجلاس میں محکمہ سپورٹس،صحت، سکول ایجو کیشن، سپیشل ایجو کیشن، لوکل گورنمنٹ، انہار، اوقاف اور دیگر محکموں کی ترقیاتی سیکیموں پر کام کی رفتار کو چیک کیا گیااجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام، رولر ایکسس بیلٹی پروگرام اور ایس ڈی جیز پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔دریں اثناء صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کا اجلاس منعقدہوا اس موقع پر ایم اپی اے اعجاز سلطان بندیشہ،عالمگیرخان کھچی، اے ڈی سی ریو نیو ملک محمد فاروق ڈوگر،اے ڈی سی جنرل مبشررحمان، اے سی بوریوالا رانا اورنگزیب، اے سی میلسی راشدنعمت اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کے اقدامات کو بھی چیک کیا گیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کچھی نے اس مو قع پر کہا کہ مقرر کر دہ قیمتوں پر اشیائے خوردنوش کی فروخت کو یقینی بنا یا جائے۔ گراں فروشوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے آٹا، چینی اور گھی کی قیمت فروخت کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کو چیک کریں دکاندار اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو نما یا ں جگہ پر آویزاں کریں افسرا ن باقاعدگی سے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کریں جو دکاندار مسلسل گراں فروشی کرے ان کو جیل بھیجوایا جائے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں 3کریٹیکل بازار ڈکلیئرکئے گئے ہیں کریٹیکل بازاروں کی باقاعدگی سے پرائس چیکنگ کی جارہی ہے ضلع وہاڑی میں 24پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کررہے ہیں 20کلوگرام آٹا کے تھیلے کی قیمت808روپے مقرر کی گئی ہے چینی 70روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہے۔
جہانزیب کھچی