ملتان: سوئی گیس کمپریسراستعمال کرنے پر 54صارفین کے کنکشن منقطع

    ملتان: سوئی گیس کمپریسراستعمال کرنے پر 54صارفین کے کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل ٹاسک فورس سوئی گیس ناردرن نے غیر قانونی طورپر کمپریسراستعمال کرنے پر 54صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے اور میٹر اتار لئے‘ گھریلو ٹیرف کا کمرشل استعمال کرنے پر پکوان سنٹر اور پرائیویٹ سکول کے کنکشن بھی کاٹ دئیے۔بتایا گیا ہے کہ انچارج ریجنل(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ٹاسک فورس تحسین اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چیکنگ کی تو54سوئی گیس صارفین غیر قانونی طور پر کمپریسر استعمال کر رہے تھے جس کے باعث دیگر اہل علاقہ کے گھروں میں گیس پریشر کا مسئلہ بن گیا تھا۔ اس پر 54صارفین کے کنکشن منقطع کر کے ان کے میٹر قبضے میں لے لئے گئے۔چیکنگ بستی دائرہ‘ مسلم ٹاؤن‘ زکریا کالونی‘ گلگشت کالونی‘ العطا کالونی‘ چاہ کوڑے والا‘ اسماعیل زئی کالونی‘ چوک شہیداں‘ لوہار کالونی اور دیگر علاقوں میں کی گئی۔ جبکہ المصطفیٰ سائنس سکول اور کراچی پکوان سنٹرنزد بلال چوک پرانا شجاع آباد روڈ ملتان میں گھریلو کنکشن کا کمرشل استعمال پایا گیا جس پر کراچی پکوان سنٹر اور المصطفیٰ سائنس سکول کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ان کے میٹرز ا تار لئے گئے جن کو رولز کے مطابق جرمانے کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں انچارج ریجنل ٹاسک فورس تحسین اللہ خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس چوروں‘ ٹیرف کا غلط استعمال کرنے والوں اور غیر قانونی طور پر کمپریسر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ جنرل منیجر سوئی گیس ناردرن ریجن عبدالعزیز اور چیف انجینئر اظہر حسین کھوکھر کے ویژن اور ہدایات کے مطابق قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیو ں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا۔
کنکشن منقطع