رحیم یار خان:کالے یرقان میں مبتلا 2 خواتین ہسپتال میں دم توڑگئیں
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 2 خواتین ہسپتال میں دم توڑگئی‘6زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق جناح پارک کی رہائشی45سالہ منیراں بی بی اور خان بیلہ کی رہائشی75 سالہ عالم بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئیں جبکہ6متاثرین جن میں لیاقت پور کی رہائشی35سالہ عرشاں بی بی‘ خانپور کی38سالہ تاج بی بی‘ منظورآباد کی40سالہ بلقیس بی بی‘ اسلم ٹاؤن کا80سالہ عبدالرحمن‘ خان بیلہ کا35سالہ امیر بخش اورکوٹ کرم خان کارہائشی 35سالہ غلام فرید کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کالا یرقان