اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، شیریں مزاری

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، قابض افواج 5اگست کے بعد سے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

اب تک 144کم سن بچوں کو حراست میں لے چکی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل اور تشدد کے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فوری مداخلت کرے۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بچوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیسیف کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لے اور بھارتی قابض افواج کی طرف سے بچوں پر ظلم و بربریت کو بند کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کے تمام 5 ارکان اس صورتحال پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو انتہائی مایوس کن اور قابل مذمت عمل ہے۔
شیریں مزاری